ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان شکیل احمد کے اعزاز میں استقبالیہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان شکیل احمد کے اعزاز میں استقبالیہ

ملتان (خبر نگار خصو صی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان شکیل احمد نے کہا ہے کہ انصاف لینے کے لئے آنے والے سائلین ہم سب کی مدد کے منتظر ہوتے ہیں اور ایک سائل انصاف (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

لے کر خوشی خوشی یہاں سے جاتا ہے تو ہم سب کا فرض اداہوگیا لیکن اگر ہم کسی سائل کو انصاف نہیں دے سکے یادلاسکے اور اپنی انا کی خاطر کسی کوانصاف دینے یا دلانے میں دانستہ کوتاہی کی تو یہاں شاید وہ سائل ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکے لیکن یقین رکھیے کہ اللہ تعالی ٰ کے ہاں ہماری ضرور پکڑ ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے تقریب سے صدر بار عظیم الحق پیرزادہ،جنرل سیکرٹری عمران خاکوانی،سید طاہر بخاری،وسیم ممتاز،اللہ دتہ کاشف،شیخ ارشد محمود اور میاں بشیر احمد نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...