سونیری بینک نے دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا

سونیری بینک نے دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی (اکنامک رپورٹر) سونیری بینک لمیٹڈ نے 30جون2016کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی میں قبل از ٹیکس 2,048.66ملین روپے منافع اور بعد از ٹیکس 1,175.51 ملین روپے منافع کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم گزشتہ سال اسی مدت کے دوران حاصل کیے گئے منافع کے مقابلے میں بالترتیب 7.07 فیصداور6.13فیصد زیادہ ہے۔ بورڈ نے مورخہ16اگست2016کو منعقدہ اپنے150ویں اجلاس میں بینک کی دوسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی ہے۔ اس مدت کے دوران ڈپازٹس 9.18فیصد اضافے کے ساتھ 202.22بلین روپے پر موجود رہے (دسمبر2015:185.22بلین روپے )۔نیٹ ایڈوانسز 3.47فیصد اضافے کے ساتھ 115.88بلین روپے رہے(دسمبر2015:112.00بلین)۔ 30جون 2016تک بینک کے مجموعی اثاثہ جات (بشمول سر پلس)18.07بلین روپے رہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...