صوبا ئی وزیر صحت سندھ کا مختلف دفا تر کا اچا نک دورہ

صوبا ئی وزیر صحت سندھ کا مختلف دفا تر کا اچا نک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرا چی (اسٹاف رپورٹر )صوبا ئی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کا سندھ سیکریٹریٹ میں قا ئم محکمہ صحت کے دفا تر کا اچا نک دورہ ،دفتر سے غیر حا ضر اور تا خیر سے آنے پر 3سیکشن آفیسر ہیلتھ ،1ایڈیشنل سیکریٹری ،3اسٹینو ٹا ئپسٹ ،5کلر ک اور 3نا ئب قا صد و ں کو وا ر ننگ دیتے ہو ئے وضا حت جمع کرا نے کا حکم ۔اس مو قع پر صوبا ئی وزیر نے کہا کہ فرائض کی ادا ئیگی میں کسی قسم کی کو تا ہی اب بر دا شت نہیں کی جا ئیگی جبکہ متعدد با ر انتبا ہ کے با وجو د ملا زمین کی غیر حا ضری تشویش کا باعث ہے ۔آئندہ غیر حا ضر ہو نے پر مزید سخت سزا دی جا ئیگی اور نو کر ی سے بر طرف کر دیا جا ئے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ جب افسرا ن خو د غیر حا ضر ہو نگے اور تا خیر سے دفا تر آئینگے تو انکا ما تحت عملہ کس طر ح وقت کی پا بندی کر یگا ۔تما م افسرا ن ،ڈاکٹرز اور طبی عملہ دفا تر اور ہسپتا لو ں میں حاضری کو یقینی بنا ئیں کو ئی بہا نہ قا بل قبول نہیں ہو گا ۔صوبا ئی وزیر نے دفا تر میں صفا ئی ستھرائی اور انتظامات کا جا ئزہ بھی لیا اورملا زمین کو در پیش مسا ئل سنے اور انکے فو ر ی حل کے لئے متعلقہ افسرا ن کو احکاما ت بھی جار ی کئے ۔