صوبائی حلقہ 240 تونسہ کے ضمنی الیکشن میں نئے سرے سے شیڈول جاری کرنے کیخلاف اپیل ابتدائی سماعت میں خارج

صوبائی حلقہ 240 تونسہ کے ضمنی الیکشن میں نئے سرے سے شیڈول جاری کرنے کیخلاف ...

ملتان (خبر نگار خصو صی)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ڈویژن بنچ نے صوبائی حلقہ 240تونسہ کے ضمنی الیکشن میں نئے سرے سے شیڈول(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

جاری کرنے کیخلاف اپیل ابتدائی سماعت میں خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں ممبر قومی اسمبلی اورچیئرمین عوامی راج پارٹی جمشید احمد خان دستی نے درخواست دائر کی تھی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ صوبائی حلقہ میں الیکشن شیڈول کا اعلان کیا گیا لیکن امیدواروں شمعونہ بادشاہ قیصرانی اورخواجہ داؤد سلیمان کے مابین مقدمہ بازی کی وجہ سے شیڈول پر عمل درآمد روک دیاگیااور اب دوبارہ الیکشن کمیشن نے یکم اگست کو نئے سرے سے آ غاز کی بجائے اسی مرحلے سے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے جہاں سے کارروائی روکی گئی تھی حالانکہ درخواست گذار کی پاکستان عوامی راج پارٹی الیکشن میں شامل ہونے کی خواہشمندہے مگر تکنیکی بنیادوں کی وجہ سیاس کو اس حق سے محروم کیا جارہا ہے اس لئے شیڈول نئے سرے سے جاری کرنے کا حکم دیاجائے جس پر فاضل عدالت کے سنگل بنچ نے سماعت کے بعد مذکورہ درخواست صرف جاوید ہاشمی کیس اورآئین کے آرٹیکل 225 کو بنیاد بنا کرخارج کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...