ہیومن رائٹس کمیٹیاں قائم نہ ہونے پروزارت انسانی حقوق کی طرف سے برہمی کااظہار

ہیومن رائٹس کمیٹیاں قائم نہ ہونے پروزارت انسانی حقوق کی طرف سے برہمی کااظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہیومن رائٹس کمیٹیاں قائم نہ ہونے پروزارت انسانی حقوق کی طرف سے برہمی کااظہار۔ رحیم (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
یارخان سمیت مختلف ضلعی حکومتیں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹیاں قائم نہ کرسکیں جس پروفاقی وزارت انسانی حقوق نے اظہاربرہمی کیاہے اورڈی سی اوزکوکمیٹیاں تشکیل دے کررپورٹ ارسال کرنے کاحکم دیاہے ‘ وفاقی وزارت انسانی حقوق پاکستان کی جانب سے ڈی سی اوزسمیت دیگرافسران کوجاری کیے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ تمام شہریوں کوبنیادی انسانی حقوق کی فراہمی اورحقوق کے تحفظ کے لیے 23جون کوضلعی سطح پرہیومن رائٹس کمیٹیوں کے قیام کے احکامات جاری کیے گئے تھے لیکن اس پرعملدرآمدنہ ہوسکاجس کے بعد20جولائی کوتمام ضلعی حکومتوں کوریمائنڈردیاگیالیکن اس کے باوجودضلعی حکومتوں نے کمیٹیوں کی تشکیل میں کسی دلچسپی کااظہار نہیں کیاجس پروزارت انسانی حقوق نے جلدکمیٹیوں کی تشکیل کے لیے نامزدگیاں مکمل کرکے ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے‘ احکامات پرضلعی حکومتوں نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔