ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، شہری سراپا احتجاج

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، شہری سراپا احتجاج

ملتان ، بٹہ کوٹ (سٹاف رپورٹر + نمائندہ پاکستان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ‘ گزشتہ روز بھی18گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی گئی ‘ ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی کا مسئلہ بھی برقرار رہا جس کے باعث صارفین کو اذیت ہوئی ‘ مختلف علاقوں میں عوام (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ بٹہ کوٹ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ شب 9بجے سے کبیروالا کے معروف بارونق محلہ اسلام آباد ،مخدوم روڈ ،اندرونِ شہر کی آبادی شام 4بجے تک بجلی کی غیر اعلا نیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا شکار رہی اس دوران بجلی نہ ہو نے پر علا قہ کر ب و بلا کا منظر پیش کرتا نظر آیا مساجد ،گھروں میں پا نی نا پید ہو گیا جب کہ متاثرہ گھرا نوں کے معصوم بچے ہا تھوں میں برتن اٹھا ئے دوسرے محکوں میں پا نی تلاش کرتے رہے ،بجلی کی غیر اعلا نیہ بندش کے خلاف اہل علا قہ نے شدید احتجاج کرتے واپڈا حکام کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر