کراچی، شپنگ ، لوجسٹکس سمٹ اور نمائش 24اگست کو ہوگی
کراچی ( اکنامک رپورٹر) شپنگ ، لوجسٹکس اور سپلائی چین منیجمنٹ کے موضوع پر ہونے والی سمٹ اور نمائش کا انعقاد 24اگست 2016کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا جارہاہے ،جس میں مختلف کارپوریٹ کمپنیز کے معروف اور ممتاز اسپیکر عاشپنگ اور سپلائی چین منیجمنٹ جیسے عالمی موضوع پراپنے تجربات سے آگاہ اور پریزنٹیشنز پیش کریں گے۔ ایونٹ آرگنائزر اور دی پروفیشنلز نیٹ ورک کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر محمود ترین نے بتایا کہ 24اگست کو ہونے والی کانفرنس اور نمائش کا افتتاح وفاقی وزیربرائے پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجواور صدارت پاک بحریہ کے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل سید عارف الحسینی کریں گے، جبکہ وائس ایڈمرل شفقت جاوید، چیئرمین کے پی ٹی ، عاف الٰہی چیئرمین پی این ایس سی تقریب میں مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کریں گے۔ مقررین سے متعلق بات کرتے ہوئے محمود ترین نے بتایا کہ توقیر ملک ، چیئرمین ACCAP،اظہار الحق قمر، چیئرمین PIFFA، محمد حنیف اجاری، ڈائریکٹر اسٹریٹجک ڈیولپمنٹ ، Getz Pharma، عتیق الرحمان، کاروباری تجزیہ کار اور ایڈوائزر KCCI، بریگیڈیئر راشد صدیقی ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر PNSC،زیاد چوہدری، CFOبائیر پاکستان، طارق رنگون والا، چیئرمین ICCپاکستان اور کیپٹن راش جمیل سی ای او ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلزکانفرنس میں اپنے خیالات کا ا ظہار اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشاورت پیش کریں گے۔ جبکہ اہم شپنگ کمپنیز، لوجسٹکس ، اور سپلائی چین منیجمنٹ کمپنیز ، پورٹ اور ٹرمینلز آپریٹرز، سامان ترسیل کرنے والے سپلائرز، ہلکی اور بھاری مشینریز اور ٹرانسپورٹس بنانے والی کمپنیز، مالیاتی ادارے ، تعلمی ادارے،سمیت حکومتی اعلیٰ عہدیداران، صنعتی ماہرین شرکت اور اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔