پاکستان میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، جمشید دستی
چوک اعظم( سٹی رپورٹر ) عمران ،زرداری اور نواز شریف سب اندر سے ملے ہوئے ہیں ایک دوسرے کو بلیک میل کر کے اپنی حکومتیں چلا رہے ہیں ۔غریب عوام کسی کا بھی ایجنڈا نہیں ہے ان خیالات کا اظہار عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے گزشتہ روز لیہ کی نواحی بستی شادو خان میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ۔جلسہ کا اہتمام مقامی راہنما امان للہ جعفرنے مقامی متعدد برادریوں کے ساتھ مل کر کیا ۔ جمشید احمد خان دستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ ملک میں عام آدمی کی کوئی نہیں سنتا ۔پولیس سمیت تمام ادارے کرپشن کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔اس موقع پر مظفر گڑھ سے چیئرمین ملک اجمل کالرو،مظفر گاڈی ،محمد صابر عطا ء ،ڈاکٹر افضل ندیم سیال شاعر ساجد سواگی،راشد بھٹہ ،حق نواز قمر شیرازی ،خادم حسین ،بھی موجود تھے ۔جبکہ متعدد برادریوں کے نمائندہ افرادعبدالرحمٰن مانی، عبدالرحمٰن خاور اعوان ،غلام یٰسین بھٹی ،اللہ ڈتہ کٹپال،اللہ بخش کٹپال،،فیض حسین جوئیہ ،اعتزاز علی جسکانی ،مظہر حسین ،نور الٰہی تھہیم ،ملازم حسین اعوان ،عبدالرشید اعوان ،الطاف حسین ماچھی ،مختیار حسین کھوکھر،حافظ ریاض بھٹی ۔صادق حسین جوتہ ،محمد عمران شیخ ،محمد اکرم میرانی ،غلام شبیر کھوکھر ،محمد واصف بلوچ،مہر کالو خان ،بشیر حسین جاہ اور دیگر نے اپنی اپنی برادریوں اور خاندانوں کی عوامی راج پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے جمشید خان دستی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
کوٹ سلطان(نامہ نگار) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید خان دستی نے کوٹ سلطان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عمران خان گفتار کے غازی ،حکومت کا دھڑن تختہ قریب ہے ،میاں برادران نے 4سالوں میں ریکارڈ کرپشن کی انہیں کرپشن کا عالمی ایوارڈ ملنا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء پانامہ لیکس پر میاں بردران کا دفاع کر رہے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ پوری قوم کو اعتماد میں لیکر مستعفی ہو جائیں ،بجلی کا بحران دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ،کوئی بھی ادارہ کرپشن سے محفوظ نہیں ،وزیر اعلی پنجاب نے تعلیم سمیت تمام اداروں کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے ،جس سے کرپشن میں کمی کے بجائے اضافہ ہو ا ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اکیلے کچھ نہیں کر سکتے انہیں اگر حکومت کو گرانا ہے تو تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں ،حکومتیں گفتار سے نہیں اعمال سے گرائی جاتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ اب عوام بیدار ہو چکے ہیں وہ لٹیروں کو قریب سے جان چکے ،لیگی ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں جھوٹے مقدمات کا سہارا لیکر عوام کی تذلیل کر رہے ہیں ،جنہیں عام انتخابات میں عوام جوتے ماریں گے ۔اس دوران عوامی راج پارٹی کے ملک غلام سرور جکھڑ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔