عوامی راج پارٹی کی رکنیت سازی مہم‘ جمشید دستی کے ناراض جیالوں سے رابطے

عوامی راج پارٹی کی رکنیت سازی مہم‘ جمشید دستی کے ناراض جیالوں سے رابطے

ملتان(جنرل رپورٹر)جمشید دستی نے بھی بحران کا شکار پیپلز پارٹی کو مزید نقصان پہنچانے کا فیصلہ کرلیا عوام راج پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا20اگست ہفتہ سے افتتاح کریں گے بتایا گیا ہے کہ چےئرمین عوامی راج پارٹی جمشید دستی نے پارٹی کی رکنیت سازی کے لئے پیپلز پارٹی کے دیرینہ اور قیادت سے ناراض کارکنوں سے رابطے کرلئے ہیں وہ ہفتہ کو اپنی پارٹی کی رکنیت سازی کا آغازگھنٹہ گھر چوک ملتان پر انتخابی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

نشان ’’جھاڑو ‘‘سے صفائی کا آغاز کرکے کرینگے جمشید دستی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پرپہلی مرتبہ 2007میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور اپنے منفرد انداز سیاست کے باعث مظفر گڑھ کے حلقوں میں بے حد مقبول ہوئے جس کے نتیجہ میں 2013کے الیکشن میں جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی کو بری طرح شکست کے باوجود جمشید دستی نے بڑے بڑے سیاستدانوں کو شکست سے دوچار کیا تھا اور حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بھی متعدد سیٹوں پر عواج راج پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے ۔امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ جمشید دستی پیپلز پارٹی کے اراکین سے دیرینہ تعلق کے باعث اسی پارٹی کو نقصان پہنچائیں گے کیونکہ پی پی کے متعدد کارکنان قیادت کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کے باعث ناراض ہیں اور ادھر ادھر اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔

جمشید دستی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...