کروڑوں کی اراضی ہتھیانے کیلئے جعلساز گروہ نے رجسٹری وثیقہ نویس سے تیار کرانے کے بجائے ایک کمپوزر کو استعمال کیا

کروڑوں کی اراضی ہتھیانے کیلئے جعلساز گروہ نے رجسٹری وثیقہ نویس سے تیار کرانے ...

ملتان (نمائندہ خصوصی) کوٹلہ سادات میں کروڑوں روپے مالیت والی اراضی ہتھیانے کیلئے جعلساز گروہ نے رجسٹری وثیقہ نویس سے تیار نہیں کروائی بلکہ اس فراڈ پر رپردہ ڈالنے کیلئے ایک کمپوزر کو استعمال کیا گیا محمد آصف اصغر نامی کمپوزر سے رجسٹری تیار کرائی گئی جبکہ اس رجسٹری میں ایک(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

گواہ کا تعلق جلالپور پیر والہ اور دوسرے کا تعلق تحصیل ملتان صدر سے ہے ایک گواہ کا نام رزاق حسین خواجہ ولد رسول بخش جبکہ دوسرے کا نام ناظم علی ولد احمد یار ہے دونوں گواہان کا گل بقیہ سے دور دور تک تعلق بھی نہیں ہے معلوم ہوا ہے کہ گل بقیہ بی بی کی اراضی پر ہاتھ صاف کرنے کیلئے تیزی سے کام کیا گیا مارچ 2015 ء ؁ کو جعلی مختار نام تیار کیا گیا اور صرف 2ماہ بعد 4مئی کو اراضی رجسٹریشن کی منظوری لی گئی ۔

کمپوزر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...