نجی ہسپتال کا سکیورٹی گارڈ اچانک گولی چل جانے،10سالہ بچہ موٹر سائیکل سوار2افراد کی فائرنگ سے زخمی

نجی ہسپتال کا سکیورٹی گارڈ اچانک گولی چل جانے،10سالہ بچہ موٹر سائیکل ...

ملتان(کرائم رپورٹر ) نشتر روڈ کے قریب نجی ہسپتال کا سیکیورٹی گارڈ یونس اپنی رائفل صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی لگنے سے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

وہ خود ہی زخمی ہو گیا ، زخمی کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دریں اثناء تھانہ چہلیک کے علاقے حسن پروانہ روڈ کے رہائشی رانا حنیف کا 10 سالہ وسیم گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وسیم کو زخمی کردیا اورفرار ہو گئے پولیو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی تنازع کا لگتا ہے و تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد اسکی اصل و جوہات سامنے آسکیں گی زخمی بچہ کو فوری طور پر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...