وہاڑی میں بی زیڈ یو کیمپس کاقیام علم دوست اقدام ہے، ثاقب خورشید

وہاڑی میں بی زیڈ یو کیمپس کاقیام علم دوست اقدام ہے، ثاقب خورشید

وہاڑی(بیورورپورٹ+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی)ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کے تحت طلبا کو تعلیمی اخراجات کے لیے وظائف فراہم کررہی ہے تاکہ طلبا و طالبات اپنی تعلیم کو کسی روکاوٹ کے بغیر جاری رکھ سکیں یہ بات انہوں نے ڈائریکٹر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سب کیمپس وہاڑی سید نثار حسین شاہ کے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

ہمراہ طلبا میں تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہی ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ وہاڑی میں بی زیڈ یو کے کیمپس کا قیام مسلم لیگ پنجاب کے قائد میاں محمد شہباز شریف کا علم دوست اقدام ہے اس ادارہ کے قائم ہونے سے والدین کو اعلی تعلیم کے لیے بچوں کے تعلیمی اخراجات کی مد میں دیگر شہروں میں بھجوانے کا اضافی بوجھ برداشت نہیں کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ کیمپس کی عمارت کی تعمیر رواں مالی سال کے دوران دو ارب روپے کی لاگت سے شروع ہو جائیگی جو فن تعمیر کا اعلی نمونہ ہو گی اس موقع پر ڈائریکٹر بی زیڈ یو کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے وہاڑی کیمپس کے7طلبا کو تعلیمی کارکردگی پر وظائف دیئے ہیں ایک طالب علم کو36ہزار روپے سالانہ وظیفہ دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ وہاڑی کیمپس کے نتائج کافی بہتر ہیں فیل ہونے اور کیمپس چھوڑنے والے طلبا و طالبات کی تعداد بھی نہایت قلیل ہے انہوں نے کہا کہ کیمپس کی مجموعی کارکردگی عمدہ ہے۔

ثاقب خورشید

مزید : ملتان صفحہ آخر