آتشزدگی ‘ ٹرالر روئی کی 200 گانٹھوں سمیت جل کر خاکستر

آتشزدگی ‘ ٹرالر روئی کی 200 گانٹھوں سمیت جل کر خاکستر

رحیم یارخان(بیورونیوز)قومی شاہراہ پر شہداد پور سے مانگا منڈی لاہور جانے والے روئی کے گانٹھوں سے بھرے ٹرالر میں ہولناک(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

آتشزدگی ٹرالر اور روئی کی گانٹھیں جل کر خاکستر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ٹرالر نمبریPLK 255 جوکہ 200سے زائد روئی کی گانٹھیں لوڈ کرکے شہداد پور(سندھ) سے مانگا منڈی لاہور جارہا تھا کہ قومی شاہراہ پر پٹرول پمپ کے نزدیک واقع ہوٹل پر ڈرائیور کھاناکھانے کیلئے رک گیا اسی دوران روئی کی گانٹھوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 200 سے زائد روئی کی گانٹھیں اور ٹرالر جل کرخاکسترہوگیا لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...