تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے شجاعباد ‘ جلالپور پیر والا میں خصوصی ٹیمیں تشکیل

تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے شجاعباد ‘ جلالپور پیر والا میں خصوصی ٹیمیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید تیز کرتے ہوئے شجاع آباد اور جلالپور پیر والا میں بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی فاروق ڈوگر نے چاروں ٹاؤنز کی مشترکہ ٹیم کے ہمراہ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
چوک حرم گیٹ، دھلی گیٹ، نشاط روڈ، چونگی نمبر 9اور بوسن روڈ پر گرینڈ آپریشن کر کے بھاری مقدار میں سامان قبضے میں لے لیا۔ اسی موقع پر 10 پختہ تعمیرات مسمار اور درجنوں ریڑھیاں بھی اٹھالی گئیں۔ آپریشن کے دوران ترجیحی بنیادوں پر سڑک اور سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے کر 5 مقدمات بھی درج کرائے گئے۔