قیام امن، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات ہیں، طاہر اقبال چودھری

قیام امن، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات ہیں، طاہر اقبال ...

وہاڑی، گڑھا موڑ (نمائندگان) ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت ملک اور عوا م کی ترقی پر یقین رکھتی ہے ملک میں امن و امان پیدا کر کے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور فی کس آمدنی میں اضافہ حکومت کی ترجیحات ہیں یہ بات انہوں نے24/WBکی5سو افراد پر مشتمل بستی ریت والی میں 30لاکھ روپے مالیت کے بجلی کی فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کہی اس موقع پر نمبر دار رانا طاہر محمود،زاہد اقبال چودھری،سجاد خان کھچی،عرفان خان ڈاہاپیر اقبال شاہ،آفتاب گجر، اجمل خان،شیخ جاوید کالا، صادق کاشی،شیخ محمد حسین،عنایت گجر ،سرور کھوکر،ملک امجد بھارہ،دریا خان ، خان محمد ،عمرخان، شاہ بہرام بھی موجود تھے طاہر اقبال چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پاکستان کے ہر گھر کو بجلی سے روشن کرنے کے لیے کوشاں ہے امن عامہ کے لیے آپریشن ضرب عضب بھر پور طریقہ سے جاری ہے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہماری قیادت کا عزم ہے انہوں نے کہا کہ اس ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کا خوں رائیگاں نہیں جائے گا قیام پاکستان کی طرح تعمیر پاکستان کی نئی صبح طلوع ہو چکی ہے ایک ایٹمی ملک جلد ہی دنیا کے نقشہ پر ایک طاقت ور اقتصادی قوت کے طور پر ابھرے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ نمبر دار رانا طاہر محمود نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے موجود ہ قیادت کا کشمیر پر مؤقف دوٹوک ہے کشمیری عوام پر ہونے والا ظلم و جبر کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور عالمی برادری کو اس ظلم پر آنکھیں کھولنا ہی پڑیں گی تقریب سے سجاد خان کھچی، عرفان خان ڈاہا ، آفتاب گجر، اور پیر اقبال شاہ نے بھی خطاب کیا ایم این اے طاہر اقبال چوددھری نے اپنے معززین علاقہ کے ہمراہ بٹن دبا کر بجلی کی فراہمی کا افتتاح کیا قبل ازیں ایم این کے کے پہنچنے پر اہل علاقہ نے اپنے لیڈر کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

گڑھا موڑ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں ملک سے دہشت گردی کو ختم کر نے کے لیے ایک پیج پر ہیں وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال نے گذشتہ روزصحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری طاہر اقبال نے کہا کہ ملک میں اس وقت دھر نے اور احتجاج کی سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے وزیراعظم میاں نواز شریف ملک کو ترقی کی طرف لیجا نے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ملک میں تیزی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر اُن پر کام جاری ہے سال2018میں بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کا ملک سے مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا اس موقع پر حافظ چوہدری عزیز الراحمن ، چوہدری ساجد علی اور چوہدری کاظم ستار کمبوہ بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...