تحصیل کونسل دگرکا 134253028کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور

تحصیل کونسل دگرکا 134253028کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور

 بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل کونسل ڈگر کے ممبران نے اتفاق رائے سے مالی سال 2016/17 کے لئے 134263028 بجٹ اتفاق رائے سے پاس کردیا ،تھصیل کونسل کے جملہ ممبران نے ہر تحصیل ممبر کے لئے اعزازیہ ماہانہ پندرہ ہزار روپے کی قرارداد منطور کی ۔تحصیل کونسل ڈگر کے لئے سرکاری دفتر بنانے اور اس سلسلے میں بونیر کے منتحب ایم این اے ،صوبائی وزیر ،ایم پی ایزسمیت ضلع ناظم کی خدمات حاصل کرنے کی قرار داد بھی منظور کرلی گئی ۔تھصیل کونسل کی بجٹ اتفاق رائے سے پاس کرنے پر تحصیل ناظم سعیدلرحمان نے تمام ممبران کا شکریہ اداکیا ،تفصیلات کے مطابق کنو نئیر خالد خان کی صدارت میں بجٹ اجلاس تحصیل کونسل ڈگر میں منعقد ہو ااجلاس سرکاری محکموں کے سربراہان کے علاوہ ٹی ایم او محمد زادہ ،ٹی او آر امین خان ،انجنئر وقاص کے علاوہ افس اسسٹنٹ صداقت نے شرکت کی ۔بجٹ پر بحث کرتے ہوئے تحصیل کونسل ڈگر کے ممبران محمد شیرین خان ،نظام الملک خان ،شوکت خان ،ڈاکٹر گور دیپ کمار ،رشید حمد اور دیگر نے کہا کہ تحصیل کونسل ڈگر کے حدود میں واقع دس یو نین کونسلوں کی عوام کی نمائندہ عوامی فورم ہے۔عوام کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیاہے ۔بجٹ ایک سال کا تخمینہ ہوتا ہے ہمیں اپنے وسائل بڑھانے کے لئے حکمت علی طے کرنا چاہئے ۔اپوزیشن ممبران نے کہا کہ تحصیل ناظم کے ساتھ پورا پورا تعاون کیا جائے گا ،اگر وہ ہمارے ساتھ انصاف کے تقاضے پورا کرے تو ہم بھی تعاون کرنے کو تیار ہے ،انہوں نے کہا کہ جس طرح تھصیل ناظم اور تحصیل نائب ناظم کے لئے صوابدیدی فنڈ ز رکھا جاتاہے اپوزیشن لیڈر کا بھی حق بنتاہے کہ اسکے لئے بھی صوابدی فنڈز میں حصہ دیاجائے ،تحصیل ناظم سعیدلرحمان مفکر نے کہا کہ تحصیل کونسل ڈگر میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا اور میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا ۔ٹی او آر امین خان نے بجٹ میں غیر ترقیاتی بجٹ کے بارے میں ایوان کو بریفنگ دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...