پاکستان با کونسل کا ایل ایل بی کوعرس میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

پاکستان با کونسل کا ایل ایل بی کوعرس میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

 پشاور(نیوزرپورٹر)پاکستان بارکونسل نے ایل ایل بی پانچ سالہ کورس کے حوالے سے بارکونسل رول میں ترمیم کرنے کافیصلہ کیاہے جس کے تحت بی اے کرنے والے لاء گریجویٹس تین سال میں ایل ایل بی کریں گے تاہم یہ رعایت2018ء تک ہوگی یہ بات پاکستان بارکونسل کے چیئرمین ایگزیکٹوسید عبدالفیاض اور خیبرپختونخوابارکونسل کے چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی اعجازصابی نے پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اورجسٹس روح الامین پرمشتمل دورکنی بنچ کے روبروبتائی فاضل بنچ نے اس موقع پر نعمان محب اللہ کاکاخیل ایڈوکیٹ کی جانب سے میاں محب اللہ کاکاخیل ا یڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ پاکستان بارکونسل نے پاکستان بارکونسل لیگل ایجوکیشن رولز2015ء کے تحت ایل ایل بی پانچ سالہ کورس ہوگا جس کے لئے ایف اے اورایف ایس سی پاس کرنے والے طلباء داخلہ لے سکیں گے تاہم بی اے کے امیدواروں کے لئے کوئی ریلیف نہیں رکھاگیااوراس طرح گریجویشن کی بنیادپرایل ایل بی کے لئے داخلہ کرنے والے طلباء کے دو سال ضائع ہوجائیں گے اس موقع پر پاکستان بارکونسل اورخیبرپختونخوابارکونسل کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے اوربتایا کہ وہ اس حوالے سے بارکونسل رول میں ترمیم لارہے ہیں تاکہ 2108ء تک بی اے کرنے والے طلباء تین سال میں ایل ایل بی کرسکیں جس پرفاضل بنچ نے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...