نوشہرہ میں یوم آزادی پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات

نوشہرہ میں یوم آزادی پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ میں یوم آزادی پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے فول پروف سیکورٹی کے باعث یوم آزادی امن وامان اور شاندار طریقے سے منایا گیا جس پر ڈی پی او واحدمحمود، ڈی ایس پی رشیداقبال، ایس ایچ او کینٹ خالدخان اور پولیس کے جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن نوشہرہ کینٹ کے صدر محمدارشاد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ کینٹ میں عوام کے بے انتہا اژدعام کے باعث امن وامان قائم کرکے پولیس نے اپنے روایتی فرائض منصبی بخوبی ادا کئے جس کے باعث عوام نے بے خوف وخطر آزادی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائی جس پر ڈی پی او واحدمحمود، ڈی ایس پی رشیداقبال، ایس ایچ او کینٹ خالدخان مبارکباد کے مستحق ہیں ارشاد قریشی نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ مندرجہ بالا افسران کو خصوصی ایوارڈ اور جوانوں کو خصوصی اسناد سے نوازہ جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر