بوریوالہ کے صوبائی حلقہ232کے ضمنی الیکشن کیلئے لیگی امیدوار یوسف کیسلیہ کی حمایت میں ریلی نکالی گئی
بورے والا:(تحصیل رپورٹر)بورے والا کے صوبائی حلقہ پی پی232کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری محمدیوسف کسیلیہ کی حمایت میں مسلم لیگ ن کے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
ممبرپنجاب اسمبلی بورے والا چوہدری ارشاداحمدارائیں کے پبلک سیکرٹریٹ سے100سے زائد کاروں پر مشتمل انتخابی ریلی گذشتہ روز چوہدری ارشاداحمدارائیں کی قیادت میں روانہ ہوئی ریلی حلقہ پی پی232کی حدود ماناموڑ پہنچی توچیئرمین یونین کونسل زاہد رسول چوہدری کے دفتر میں چیئرمینوں چوہدری لیاقت علی میاں شہزاد احمد چوہدری اعجازحسین جیویکا چوہدری محمداسحاق ارائیں وائس چیئرمین امتیازعظیم جٹ شاہدغنی اورچوہدری افضل شاہین نے ریلی کے شرکا کا والہانہ استقبال کیا اورریلی میں شریک ہوکرنامزد امیدوار چوہدری محمدیوسف کسیلیہ کے دفتر پہنچے ریلی وہاں سے روانہ ہوکر2BRکے چکوک چک120ای بی میں چوہدری محمدلطیف نمبردار اورسابق ناظم چوہدری شوکت علی ارائیں سے ملاقات کرکے کارنر میٹنگ سے خطاب کیا بعدازاں ریلی چک118ای بی اور چک128ای بی میں پہنچی سابق ناظم چوہدری شوکت علی ارائیں کی طرف سے ریلی کے شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا اس موقع پر نمبردار چوہدری شاہ محمد چوہدری مظہر اقبال نمبردار چوہدری شوکت علی ارائیں اصغر علی پرویز جٹ اورمیاں محمدعثمان نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔