رستم میں اے این پی کے زیر اہتمام امن واک کا اہتمام
رستم(نمائندہ پاکستان)ملک میں امن ومان کی بگڑتی صورتحال خصوصاً پختونوں کے خلاف جاری سازشوں کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی رستم کے زیر اہتمام امن واک کا اہتمام کیا گیا جس میں یونین کونسل رستم ، بازار اور مچی کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی واک کی قیادت صدر یوسی رستم خادم حسین، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری سہیل باچہ ، ضلعی ممبر یو سی رستم محمد اسحاق خان اور تحصیل ممبر اقبال حسین نے کی شرکاء نے پختونوں کے خطہ میں امن کے قیام کے حوالے سے نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے واک حجرہ خادم حسین سے شروع ہوکر رستم کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا منڈی فخرالاسلام پر اختتام پذیر ہواجہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پورے ملک میں مختلف سازشوں کے ذریعے پختونوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے موجودہ حکومتیں خصوصاً صوبائی حکومت پختونوں کے تخفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے انہوں نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور پارٹی قیادت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے دعویدار غیر ضروری ایشوز کی سیاست میں مصروف ہے اور صوبہ کے عوام کے تحفظ ، حقوق اور مسائل کے حل کی طرف توجہ ہی نہیں دیتے ۔۔۔