تاجر برادری رزق حلال کی کمائی کو ترجیح دیں ،شاہ راز خان
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے صوبائی راہنماسابق صوبائی وزیرجنگلات وخزانہ شاہ رازخان نے کہاہے کہ تاجربرادری رز ق حلال کے حصول کے لئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں جن تاجروں نے ذخیرہ اندوزی اورملاوٹ کیاہے ان کادنیامیں بھی رسوائی ہوئی ہے اوراخرت میں بھی عذاب سے بچ نہیں سکیں گے۔ان خیالات کااظہارشاہ رازخان نے گزشتہ روزنظرگل میگامارٹ کے افتتاحی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تجارت انبیاء کرام کاپیشہ ہے حلال رزق حصول میں انہوں نے کامیابیاں حاصیل کی ہے اورجن قوموں نے ذخیرہ اندوزی اورملاوٹ سے کام ہے ان کودنیامیں رسوائی ہوئی ہے اوراخرت میں بھی عذاب الٰہی سے بچ نہیں سکیں گے اس لئے تاجربرادری رزق حلا ل کے حصول کیلئے عوام کوسستے اوراچھے کوالٹی والے اشیاء فراہم کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں دنیامیں کامیابی حاصیل کرنے کے علاوہ اخرت میں بھی سرخرو ہوں گے۔