رائٹ ٹو سروس کمیشن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ فائنل آج ہوگا
پشاور(کرائمز رپورٹر) رائٹ ٹو سروس کمیشن (آر ٹی ایس) ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل آج کائنات ملک اور اقراء رحمان کے مابین کھیلاجائے گا جبکہ مردوں کے فائنل میں ابصار اور شرجیل نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیاہے ۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر و چیف کمشنر رائٹ ٹو سروس کمیشن خیبرپختونخوا عظمت حنیف اورکزئی مہمان خصوصی ہونگے ۔ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اﷲ کے مطابق رائٹ ٹو سروس کمیشن کے تعاون اور خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ آرٹی ایس ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی جس میں خواتین کے مقابلوں میں کائنات ملک نے نمرا رحمان کو 11-6 اور11-9 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیادوسرے سیمی فائنل میں اقراء رحمان نے آسیہ فرہاد کو 11-8 اور11-6 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی اسی طرح بوائز کیٹگری میں ابصار علی نے شایان کو 2-0 ،اور شرجیل نے حسیب کو 2-1 سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ فائنل آج کھیلے جائینگے ۔