صوبائی رہنما افضل شاہ باچا کی اہلیہ انتقال کرگئیں

صوبائی رہنما افضل شاہ باچا کی اہلیہ انتقال کرگئیں

بریکوٹ ( نمائندہ پاکستان) قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنما افضل شاہ باچا کی اہلیہ انتقال کرگئیں ‘ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ناٹ میرہ نجی گرام میں ادا کی گئی ‘ فاتحہ خوانی ان کے رہائش گاہ ناٹ میرہ میں ادا کی جارہی ہے ‘ مرحومہ شاہ کارپوریشن کے ایم ڈی حاجی ظاہر شاہ باچا کی بھابھی جبکہ آل ناظمین کے صدر اور ویلج کونسل نجی گرام کے ناظم میاں فضل ودود باچا کے ممانی ، فیضان احمد اور شایا ن احمد کی پھوپھی تھی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر