جام پور:یوبی ایل اومنی شاپ کا مالک لاکھوں روپے کے یوٹیلٹی بل وصول کرکے رفوچکر

جام پور:یوبی ایل اومنی شاپ کا مالک لاکھوں روپے کے یوٹیلٹی بل وصول کرکے رفوچکر

جام پو(نمائندہ خصوصی) جام پور شہرچوک گھائیاں والا پر قائم یوبی ایل اومنی شاپ کامالک بلال احمدقریشی اور حیدرعلی قریشی دکانداروں سے لاکھوں روپے کے یوٹیلٹی بلز وصول کرنے کے بعد رفوچکرہوگیا جس کے بارے میں اس وقت انکشاف ہواجب واپڈاوالوں نے سینکڑوں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

دکانداروں کے گذشتہ روزبجلی میٹرکاٹ دیے اور ٹیلی فون ،انٹرنیٹ سروس بندکردی دکانداروں نے واپڈااورپی ٹی سی ایل سے رابطہ کیا تومعلوم ہوا کہ ان کے بجلی اورٹیلی فون کے بلز جمع نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ان کے میٹرکاٹ دیے گئے ہیں جس پر چوک گھائیاں والاکے سینکڑوں دکانداروں نے گذشتہ روزیوبی ایل اومنی شاپ کے سامنے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا مذکورہ ملزمان کو فوری گرفتارکرکے ان کے بلزکی رقمیں واپس دلائی جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...