پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل سخاکوٹ جدید کا اجلاس

پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل سخاکوٹ جدید کا اجلاس

سخاکوت ( نمائند ہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل سخاکوٹ جدید کے ورکروں کا اجلاس ترقیاتی فنڈ کی غیر منصفانہ تقسیم ،بلدیاتی الیکشن میں یو سی سخاکوٹ جدید کے ڈسٹرکٹ ممبر کے شکست سمیت پارٹی امور پر بحث ۔ اس سلسلے میں پی پی پی سخاکوٹ جدید کے ورکروں کا ایک اجلاس زیر صدارت حاجی امین خان منعقد ہوا۔جس میں بادشاہ اسلام عرف گوجر، حاجی امین خان، کونسلر کلیم اللہ، کونسلر دلاور خان سمیت کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں یونین کونسل سخاکوٹ جدید میں ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ کے ترقیاتی فنڈ کے تقسیم کے حوالے سے بحث کی گئی اور اس پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پارٹی ترقیاتی فنڈ غیر منصفانہ تقسیم ہوئی ہے ۔مخلص اور نظریاتی ورکروں کو نظرانداز کر کے ابن الوقت لوگوں کو نوازاگیا ہے ۔مخلص اور نظریاتی کارکن پارٹی ترقیاتی فنڈ میں نظرانداز کرنے سے انکی حوصلہ شکنی ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غلط فیصلوں کی وجہ سے گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدوار کو شکست بھی ہوئی اور آج تک نہ کسی نے شکست کی وجوہات معلوم کئے اورنہ کسی نے پارٹی ورکر کے پاس جاکر شکست کے اسباب جاننے کی زحمت گوارہ کی۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل سخاکوٹ جدید میں ترقیاتی فنڈکی غیر منصفانہ تقسیم پر ایم پی اے سے شکایت کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...