سیکاس یونیورسٹی کی آئی آئی بی ایوارڈ کی تقریب

سیکاس یونیورسٹی کی آئی آئی بی ایوارڈ کی تقریب

پشاور( پاکستان نیوز)سیکاس یونیورسٹی پشاور کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹروگیٹیو بائیو سائینسز IIBکے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل خان کو وفاقی وزراء جناب احسن اقبال اور پرویز رشید کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کی تقریب میں ینگ ڈیویلپمنٹ لیڈر ایوارڈ (Young Development Leader Award)دیا گیا۔ تقریب میں وزراء، سیکریٹریز، پارلیمنٹریز، وائس چانسلرز، پروفیسرز اور منتخب طلبہ شریک تھے۔ جبکہ موصوف خیبر پختونخواہ کی طرف سے یہ ایوارڈ وصول کرنے والے واحد شخص تھے۔ ڈاکٹر فیصل خان سائنس و ٹیکنالوجی کے لئے کی گئیں تخلیقی خدمات بالخصوص ملک میں بائیو ٹیکنالوجی کی خدمت کے حوالے سے معروف ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ ہم اپنی بائیو اکانومی (Bioeconomy)کو ترقی دے کر اس میں مزید آجروں کو لا سکیں گے۔ تاکہ وہ بائیو ٹیکنالوجی کے میدان میں آکر مقامی مسائل کا مقامی حل پیش کر سکیں اور اس طرح ملک میں خوشحالی لائی جا سکے، جیسے آئی ٹی، انجینئرنگ برائے زندگی مثلاََ ڈی این اے (DNA)کے ہمہ جیت منتقلی کے اثرات صحت، زراعت، ماہی گیری، شعبہ حیوانات، جنگلات، توانائی، ماحول اور دیگر صنعتوں پربھی اثر انداز ہو سکے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل خان بائیو ٹیکنالوجی با لخصوص سسٹم بائیو لوجی اور سینتھیٹک ((Synthetic با ئیولوجی کے میدان کے ایک فعال محقق (Researcher)ہیں اور صوبے میں سینتھیٹک بایولوجی کی سکیم کے فروغ کے لئے حکومتی سکیم کے تفتیش پرنسپل بھی ہیں۔ موصوف "بائیو انٹر پرینیورشپ"کے مضمون میں کافی مہارت اور تدریسی تجربہ کے حامل ہیں اور ان کے بقول ہم پاکستان میں بائیو اکانومی کے لئے افرادکار مہیا کرنے اور اس کو ترقی دینے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ اور ملک میں تدریجاََ ایسے مضامین کو متعارف کر وایا جا سکے اور جو بائیو ٹیکنالوجی کے میدان میں کام آسکیں جیسے خیبر پختونخواہ کی حکومت مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ جبکہ سیکاس یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ریاض اے خٹک صاحب نے ڈاکٹر فیصل خان صاحب کی اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء کی طرف سے ڈاکٹر فیصل خان کی طرف سے ان کو دیئے جانے والے ایوارڈ اور ان کی خدمات کے اعتراف پر ہمیں انتہائی فخر ہے اور ہم اُن کے بہت مشکور ہیں۔ ہماری یونیورسٹی نوجوان رہنماؤں، تخلیقی مفکرین کے لئے پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے۔ جیسے موصوب اور ہم اس کے لئے اپنی مدد دیتے رہیں گے۔

B

مزید : پشاورصفحہ آخر