عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے ،تحصیل ناظم مٹہ

عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے ،تحصیل ناظم مٹہ

مٹہ (نما ئند ہ پاکستان) تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کہا ہے ۔کہ عوام کی خدمت وہ اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتے ہے ۔اور بلافرق وتفریق عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کیلئے کام کرینگے ۔تحصیل کونسل مٹہ اور صوبائی حکومت ملکر مٹہ تحصیل کو ایک ماڈل علاقہ بنا کر دم لیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ تحصیل کی مختلف علاقوں کی لوگوں کی وفوود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھانا شروع کی ہے ۔جو عوام کی سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ صوبائی حکومت اور تحصیل کونسل ملکر علاقے کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ۔کہ وہ پاکستان تحریک انصاف اور صوبائی حکومت کیساتھ اپنا رشتہ مذید مضبوط بنانے کیلئے صوبائی وزیر محمود خان اور پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر