رستم بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے ،1 جاں بحق ،3 زخمی

رستم بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے ،1 جاں بحق ،3 زخمی

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے، ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک راہگیر سمیت تین شدید زخمی ہوگئے ۔ واقعات کے مطابق طورہ بانڈہ کے فریقین تاجبر خان اور پرویز کے بچوں میں لڑائی ہوئی جس پر تاجبر خان طیش میں آکر مخالف فریق کے متعدد افراد پر اس وقت فائرنگ کھول دیا جب وہ گھر کے قریب بلاک فیکٹری میں کام کر رہے تھیں فائرنگ کے نتیجے میں پرویز ، عباس اور راہگیر واحد زمان شدید زحمی ہو گئے جسیں فوری طور پر ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیئے گئے جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جا تی ہے ۔ ادھر متاثرہ فریق کی خواتین نے واقع کے فوری بعد فائرنگ کرنیوالے تاجبر خان پر حملہ کرکے اینٹوں اور پتھروں کی بارش کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ ادھر مقتول کے بھائی محمد علی نے پرویز ، جاوید اور سردار پر دعویداری کی جبکہ دوسرے فریق نے اپنے مجروحیت کے تاجبر ، عدنان اور محمد علی پر دعویداری کی۔جبکہ پولیس تھانہ رستم نے ملزم محمد علی کو گرفتار کر دیا ہے۔ پولیس نے دونوں مقدمات کے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر