بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،113 کنکشنز منقطع

بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،113 کنکشنز منقطع

پشاور( پاکستان نیوز)چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پسکو کی جاری بھرپور مہم کے دوران پسکوسرویلینس ٹیم واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیم نے پشاورسرکل کے داودزئی سب ڈویژن میں چیکنگ کی جس کے دوران 40 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا جس میں زیادہ تر ڈائریکٹ کنکشنز اور ٹیمپرڈ میٹرشامل ہیں..اسی طرح چمکنی سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران 18 بجلی چوروں کو پکڑلیا گیا.جس میں پولٹری فارم اورفش فارم کے ڈائریکٹ کنکشنز بھی شامل ہیں.گل بہار سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 5 بجلی چوروں کو پکڑلیا گیا.اسی طرح خیبرسرکل کے تاج آباد سب ڈویژن میں 8249لاچی میں 19249اربن 2 میں 4 اورکالج ٹاؤن میں 5 بجلی چورپکڑے گئے جس میں ایک افغان کیمپ بنام شیرمحمد لاچی ڈائریکٹ تھا. جبکہ متعدد ٹیوب ویل249متعدد سروس سٹیشنز 249پٹرول پمپس249جوس شاپ بھی ڈائریکٹ تھے. اسی طرح مردان سرکل کے صوابی 1 اور 2 سب ڈویژنز میں 14249زیدہ میں 22249کاٹلنگ میں 22 بجلی چورپکڑے گئے جن میں فضل قادرمارکیٹ249دوبیکریاں249ایک ہوٹل بنام کراچی بریانی249فلورمشین249الخیرمارکیٹ بھی بجلی چوروں میں شامل ہیں.صوابی 2 سب ڈویژن میں دو ماربل فیکٹریاں249جاوید ماربل249گل زمین ماربل فیکٹری کا میٹرسلو تھا249زیدہ سب ڈویژن کے پزیرآئس فیکٹری کے میٹر میں پنڈنگ یونٹس پکڑے گئے.سراج محمدآرا مشین کا میٹر ٹیمپرڈ تھا249اسی طرح کاٹلنگ مردان میں ایک کرش مشین249اور دو فیکٹریوں کے میٹرز خراب جبکہ متعدد کمرشل میٹرز بھی ڈائریکٹ تھیں.پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں. بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...