تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف بلدیہ کوٹ ادوملازمین کی چوتھے روز بھی ہڑتال

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف بلدیہ کوٹ ادوملازمین کی چوتھے روز بھی ہڑتال

کو ٹ ادو (تحصیل رپور ٹر) ٹی ایم اے کے سٹا ف ملا زمین اور عملہ صفا ئی نے 3ما ہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین نے چوتھے روز بھی ہڑتال کی جبکہ ہڑتال کی وجہ سے شہر بھر میں ڈسپو ز ل بند کر دیئے گئے جسکی وجہ سے شہر کی نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہو گیا ہے جبکہ صفائی نہ ہونے سے شہر بھر میں گند(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

ہی گند ہے جسکی وجہ سے بدبو اور تعفن پھیل گیاہے اور شہر بھر میں صفا ئی ستھر ائی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے ،بد بو اور تعفن سے موذی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، ہڑ تا ل کے با عث شہر بھر کی گلیوں اور سٹر کوں پر جگہ جگہ گند گی ڈھیر لگ ہیں جبکہ گلیو ں میں نا لیوں کا گند ا پا نی جمع ہو گیا ہے ، دوسری طرف ستم ظریفی کہ ٹی ایم اے کی جانب سے کروڑوں روپے کی ماہانہ آنے والی گرانٹ ٹھیکیداروں میں تقسیم کر دی گئی جبکہ پٹرول پمپ مالک کو ادائیگی نہ کرنے پر اس نے ڈیزل وپٹرول دینا بند کر دیا ہے جسکی وجہ سے شہر بھر نکاسئی آب کیلئے لگائے گئے ڈسپوزل بھی بند ہو گئے ہیں جبکہ ہڑتال کی انتظامیہ کی طر ف سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جسکی وجہ سے شہری حلقوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم اے میں بد تر ین لو ٹ ما ر کرکے کرڑوں روپے لو ٹنے والے لٹیروں کو سر عا م عبر تنا ک سزا دیتے کا مطا لبہ کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...