پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کا 35 کروڑ روپے کا غیر ترقیاتی بجٹ منظور

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کا 35 کروڑ روپے کا غیر ترقیاتی بجٹ منظور

ملتان( سپیشل رپورٹر )پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کا ساتواں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس۔ 35کروڑ کانان ڈیلوپمنٹ بجٹ منظور کر لیا گیا۔ 60 کروڑ ڈیلوپمنٹ بجٹ کیلئے فیصلہ نہ کیا جا سکاجس کیلئے چند روز بعد دوبارہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ایچ اے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

جلال الدین رومی نے کی۔ دیگر ارکان میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کوثر خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الطاف ساریو، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ایم ڈی اے رضوان قدیر، ہاؤسنگ اربن ڈیلوپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، سکیرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نصیراحمد، ڈائریکٹر انجنیئرنگ شیخ منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد حمزہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس شہزاد بھٹہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجنیئرنگ خالد حیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں گورنمنٹ کے لیٹرز پر عمل درآمد کیلئے منظوری کر لی گئی۔جن میں ایم فل الاؤنس اور سکیل 5 کے ملازمین کو اپ گریڈیشن کرنے کی منظوری دی گئی۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ایم ڈی اے کے 333 ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی جو اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔پارکوں میں معذور افراد کیلئے خصوصی انتظامات کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ ڈی سی او بطور ممبر اور کمشنر ملتان بطور ڈی جی ایم ڈی اے مصروفیات کی بناء پر شرکت نہ کرسکے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...