سلطان پور ، خضر حیات گوپانگ نے الگ گروپ تشکیل دیکر جوڑ توڑ شروع کردیا، گوپانگ گرو پ کو دھچکا

سلطان پور ، خضر حیات گوپانگ نے الگ گروپ تشکیل دیکر جوڑ توڑ شروع کردیا، گوپانگ ...

سلطان پور (نامہ نگار) NA180اور صوبائی حلقوں 260-61کی سیاست میں حیران کن تبدیلی گوپانگ گروپ میں (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

دراڑ پیدا ہو گئی۔ معتبر ذرائع کیمطابق ممبرقومی اسمبلی و گوپانگ گروپ کے قائد سردار عاشق خان گوپانگ کے بھائی سابق تحصیل ناظم سردار خضرحیات خان گوپانگ نے اپنے علیحدہ گروپ بنانے کے لیے جوڑ توڑ شروع کرکے تینوں حلقوں کی اہم مصروف ترین سیاسی شخصیات سے دن رات رابطے میں ہیں۔ذرائع نے مزید بتلایا کہ سردار خضرحیات خان گوپانگ آئندہ جنرل الیکشن میں ایک قومی اور دو صوبائی نشستوں پر بھرپور حصہ لیں گے۔جس سے گوپانگ گروپ کو بہت بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ وہ جلدازجلد نئے گروپ کا اعلان کرنے والے ہیں اور تینوں حلقوں کے جنرل الیکشن کے لیے امیدوار کا بھی اعلان ہو سکتا ہے۔

گوپانگ گروپ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...