ملتان میں دن کے اوقات حبس رات کو خنکی ‘ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی اب آلود رہنے کا امکان

ملتان میں دن کے اوقات حبس رات کو خنکی ‘ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی اب ...

ملتان(خبر نگار) ملتان اور گردو نواح میں پچھلے چند روز سے موسم خشک رہنے کا سلسلہ برقرار ہے ان کے اوقات حبس جبکہ رات کے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

اوقات خنکی میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ درجہ حرارت بھی 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز بھی ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہنے اور رواں ہفتے بارش نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر