سینئر وزیر بلدیات کی ہدایت پر غیر قانونی سبزی مارکیٹ پر چھاپہ

سینئر وزیر بلدیات کی ہدایت پر غیر قانونی سبزی مارکیٹ پر چھاپہ

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم او ٹاؤن ون عظمت اﷲ نے عملہ کے ہمراہ ٹاؤن ون پشاور میں قائم غیر قانونی سبزی مارکیٹ پر چھاپہ مارا اور سبزی فروشوں کو موقع پر گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹاؤن ون پشاور میں غیر قانونی مارکیٹ میں سبزی فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے ضبط کی جانے والی سبزی سمیت دیگر اشائے صرف سنٹرل جیل پشاور کے علاوہ یتیم خانوں اور آغوش کے مراکز میں مستحقین کے درمیان انہیں تقسیم کروا دیا اور ساتھ ہی ذمہ دار متعلقہ اہلکاروں قاری افتخار اور شفاعت کو غفلت برتنے اور ڈیوٹی سرانجام نہ دینے پر معطل کر دیا جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 8افراد کو حراست میں لے کر مزید کاروائی کیلئے انہیں تھانہ فقیر آباد پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...