لودھراں، گھر سے ناراض ہو کر جانیوالا بچہ رحیمیار خان ریلوے اسٹیشن سے پکڑا گیا

لودھراں، گھر سے ناراض ہو کر جانیوالا بچہ رحیمیار خان ریلوے اسٹیشن سے پکڑا گیا

لودہراں(نما ئند ہ پا کستا ن) لودہراں بی کالونی کا رہائشی بارہ سالہ بچہ محمد عامر جو گذشتہ دوپہر گھر سے غائب ہو گیا تھا ۔ گمشدگی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کی اطلا ع ملنے پر فوری طور پر علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی گئی اور میڈیا، کیبل نیٹ ورک کے ذریعے بچے کی گمشدگی کی تشہیر کی گئی۔ بعدازں پولیس کی کوششیں بارآور ثابت ہوئی اور بارہ سالہ بچہ محمد عامر رحیم یار خاں سے مل گیا۔ بچے نے بتایا کہ وہ گھر سے ناراض ہو کر ٹرین پر بیٹھ گیا تھا جیسے ہی رحیم یار خاں کے قریب پہنچا تو ریلوے پولیس نے بچے کو تحویل میں لے لیا اور لو دہراں پولیس کو اطلاع دی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...