ڈیرہ ،ضلع کونسل اجلاس ،پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں دھینگا مشتی

ڈیرہ ،ضلع کونسل اجلاس ،پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں دھینگا مشتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ضلع کونسلکے اجلاس میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے اراکین میں دھینگا مشتی ،اراکین نے ایک دوسرے کو کرسیاں ماردیں۔سپیکر کی میز الٹ کر نیچے پھینک دی،پولیس نے ضلع کونسل ہال کی گیلری سے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا ،دونوں طرف کی آٹھ رکنی کمیٹی کی تشکیل اور فیصلے کے بعد سپیکر نے اجلاس کو غیر معائینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کا اجلاس کنونیئر اسماعیل بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جے یو آئی کے اراکین کی طرف سیکورم کی نشان دہی پر اراکین ایک دوسرے پر غصے ہوگئے ۔ سپیکر کی طرف سے اجلاس کی کاروائی شروع کرنے پر جے یو آئی کے اراکین اسٹیج پر چڑھ آئے اور انہوں نے سپیکر کی میز کو الٹ کر نیچے پھینک دیا ۔اس دوران جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے ایک ممبر ضلع کونسل میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔بعض اراکین نے کرسیاں اور بوتلیں ایک دوسرے پر پھینکیں اس دوران گیلری میں بیٹھے ہوئے افراد نے شور شرابا کیا ۔ اس دوران اجلاس کی کاروائی کئی گھنٹے تک روکی رہی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ ،تحصیلدار کرامت اللہ سمیت دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ۔شور شرابے میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین پر مشتمل آٹھ روکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو ایوان کو چلانے کیلئے حوالے سے فیصلے کی پابند تھی ۔ کمیٹی کے فیصلے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔تو اپوزیشن لیڈر مولانا عبیدالرحمن نے کہا کہ بد مزگی نہیں ہونی چاہیے۔ ایوان کو قانون کے مطابق چلایا جائے کمیٹی آئندہ اجلاس کے حوالے سے لائے عمل بنائے گی ۔ سیاسی لوگ ہیں اختلاف رائے ہوتا رہتاہے ۔ ضلع ممبر حکیم استرانہ نے یونین کونسل ماہڑہ میں کچے کے زمینوں کے کٹاؤ ،250مکانات کے تباہ ہونے اور فصلوں کے نقصانات کے اذالے کے حوالے سے قرارداد پیش کی ۔جو اتفاق رائے سے منظور ہوگئی ۔اجلاس میں آپسمیں لڑنے والے اراکین کے درمیان صلح کرادی گئی ۔