ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 18اشتہاریوں سمیت 78 گرفتار

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 18اشتہاریوں سمیت 78 گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)09 منشیات فروشوں، 01ناجائز اسلحہ رکھنے06جواء کھیلتے، 05جسم فروشی کرتے اور 18اشتہاری مجرمان سمیت78ملزمان گرفتار۔ 63لیٹر شراب،(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

380گرام چرس،01پسٹل معہ 02گولیاں برآمد ۔ پولیس تھانہ مظفرآباد نے ملزم شوکت حسین کے قبضہ سے 05لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی جلال پور نے ملزم تنویر احمد کے قبضہ سے 05لیٹر شراب، جبکہ ملزم شعیب کے قبضہ سے 05لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم منور علی کے قبضہ سے 380گرام چرس، پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزم محمد حبیب کے قبضہ سے 10لیٹر شراب، ملزم تیمور کے قبضہ سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم محمد آفتاب کے قبضہ سے 08لیٹر شراب، ملزم محمد عابد کے قبضہ سے 09لیٹر شراب اور ملزم محمد امین کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم شبیر کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 02گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ہیلپ لائن پر جھوٹی اطلاع دینے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم بابر کو ہیلپ لائن 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزمان شبیر ، اکرم ،تنویر ، اعظم ، رفیق، شبیر، مختیار، ایاز، شبیر اور منور کو جبکہ پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم حناء ، ثناء ، شوکت ، عبدالرحمان اور اعجاز کو غیر قانونی ہوسٹل میں کمرے میں رہنے کے جرم میں قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزمان شہباز، شعیب، شیر محمد ، صداقت، ناصر اور اویس کو بلیئڑڈ کلب ٹوکن جواء کھیلتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزمان حناء ، شوکت، ثناء، عبدالرحمان اور اعجاز کو جسم فروشی کرتے قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔ملتان پولیس نے18اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ16ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے08اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

جرائم پیشہ عناصر

مزید : ملتان صفحہ آخر