ملک باالخصوص خیبر پختونخوا دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے ،ڈپٹی کمانڈنٹ

ملک باالخصوص خیبر پختونخوا دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے ،ڈپٹی کمانڈنٹ

پشاور( کرائمز رپورٹر )آج ایف آ ر پی ہیڈکوارٹر میں ڈپٹی کمانڈنٹ سید اسرارالدین باچا کی سربراہی میں دربار منعقدکیا۔جس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نور زمین شاہ خان اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ نے کہا کہ ملک بھر خصوصاََ خیبر پختونخوا دہشت گردی کی لپٹ میں ہے اور ہمارے پولیس جوان فرنٹلائن پر اس کا مقابلہ کر رہے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے پولیس فورس پر فخر ہے کہ میں بہادر پولیس فورس میں بطور ڈپٹی کمانڈنٹ اپنے فراءٖضسرانجام دے رہاہو۔ اس موقع پر انہوں نے صوابی میں شہید ہونے والے ایس ایچ او کی موت پر گہرے رنج کا اظہارکیااور اُن کے ایصال ثواب کے لئے دُعائے مغفرت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ایک ڈسپلن فورس ہے اور ہر حال میں ڈسپلن کا خاص خیا ل رکھیں ،جونیئر اور سینئر کی تمیز رکھیں ،اورہر ایسے فعل سے گریز کرے جس سے محکمہ پولیس کی بدنامی ہو،ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔اور اس کے ساتھ ساتھ اُنھوں نے اسلحہ ایمونیشن کی تقسیم وترسیل پر بھی بات چیت کیااور تمام ایف آرپی پولیس مسئلے مسائل سُنے اور حل کرنے کے فوری ہدایات دےئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...