سکولوں کی تعطیلات میں اضافے کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

سکولوں کی تعطیلات میں اضافے کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کے اغوا ء کے خدشات کے پیش نظر سکولوں کی تعطیلات میں اضافے کے لئے درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیاہے۔یہ درخواست مقامی شہری جاوید کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب بھرمیں بچوں کے اغوا ء کی وارداتوں کی وجہ والدین خوف میں مبتلا ہیں اور اطلاعات کے مطابق اغواکار بچوں کے اعضاء نکالنے کے مکروہ دھندے میں مصروف ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حالات بہترہونے تک سکولوں کی تعطیلات بڑھانے کاحکم دیا جائے۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ بچوں کے معاملہ پرسپریم کورٹ ازخود نوٹس لے چکی ہے۔ عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا۔اس کیس کی مزید سماعت26اگست کو ہو گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...