پشاور،ایس ایس پی آپریشنز کا تھانہ ارمڑ کا دورہ
پشاور( کرائمز رپورٹر )ایس ایس پی آپریشنزعبا س مجید مر وت نے تھانہ ارمڑ کا دورہ کیا جبکہ ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محرر سٹاف کی سرزنش کی اور جمعہ کے روز تک اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاو ر عباس مجیدخان مروت نے منگل کے روز تھانہ ارمڑ کے معائینہ کرنے کی غرض سے دورہ کیا اورتھانے کی سیکورٹی انتظامات سمیت رجسٹرات اور ریکارڈ کا جائزہ لیااورحوالات کی بھی چیکنگ کرتے ہوئے وہاں بند ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس موقع پرایس ایس پی آپریشن نے تھانہ کے اہلکاروں کو تھانہ میں تمام ریکارڈ کی درستگی اوردستیابی کو ممکن بنانے کی ہدایات کیں تاہم ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محرر سٹاف کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے جمعہ کے روز تک مہلت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی انہوں نے کہا کہ پولیس میں سزا اورجزا کے قانون پر عمل درآمد جاری رہیگا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اورغفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی انہوں نے تھانے کی عمارت کی سکیورٹی کو بھی فول پروف بنانے کی بھی ہدایت کی ایس ایس پی آپریشن نے متعلقہ ایس پیزاور ایس ڈی پی اورہر ماہ اپنے اپنے علاقو ں میں واقع تھانوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔