پشاور پولیس کی کارروائی ،ڈکیت ،رہزن ،چور گروہ گرفتار

پشاور پولیس کی کارروائی ،ڈکیت ،رہزن ،چور گروہ گرفتار

پشاور( کرائمز رپورٹر )پشاور پولیس نے 3رکنی ڈکیت ،راہزن اور چور گروہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ نقد رقم ،موبائل مونز،کمپیوٹر ہارڈکس ،موبائل کارڈز ،چارجنگ ،پلاس اور دیگر سامان برآمد کر لی۔ جبکہ دیگر کاروائیوں میں خزانہ پولیس نے بغیر دستاویز مقیم 27اافغان مہاجرین کو گرفتار کرکے جنکے خلاف 14فارن ایکٹ میں مقدمات درج کئے گئے پولیس رپو رٹ کے مطابق مدعیان محمد یوسف ولد یعقوب اور انضمام ولد امتیاز ساکنان واحد گھڑی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہم نے رات کو اپنے دکانوں (پی سی او اور میڈیسن ) کوبند کرکے ہم اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے جب صبح واپس آئے تو دکانوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور پڑتال کرنے پر دکانوں سے نقدی،موبائل کارڈز ،کمپیوٹر ہارڈکس ،میڈیسن اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں ۔ واردات کا افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکارو ں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کاروائی کے دوران ڈکیت ،راہزن اور چور گروہ کے 3ارکان نوید ولد فرمان اللہ ،شاکر ولد نیک رحمان ، کریم اللہ ولد عنایت اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقد رقم ،3موبائل فونز، کمپیوٹر ہارڈکس ،کارڈز ،چارجنگ ،پلاس اور دیگر سامان برآمد کر لئے ۔جبکہ دیگر کاروائیوں میں خزانہ پولیس نے بغیر دستاویز مقیم 27اافغان مہاجرین کو گرفتار کرکے جنکے خلاف 14فارن ایکٹ میں مقدمات درج کئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...