ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے کے جرم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں: احسن اقبال

ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے کے جرم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں: احسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(اے این این)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
ہے چین سے 46 ارب ڈالر میں سے 35 ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں پر صرف ہوں گے، ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کردیا گیا تھا اور اس قومی جرم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں،وزیراعظم محمد نوازشریف کی ترقی وژن 2025ء میں بلوچستان پہلی ترجیح میں ہوگی اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے وفاقی حکومت کے تعاون سے بروقت مکمل کئے جائیں گے، حکومت کی کوشش ہوگی کہ بلوچستان کو ترقی دے کر ان کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو بلوچستان یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے منصوبوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کوئٹہ 650 کلومیٹر روڈ اس سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گا جبکہ گوادر کے نئے ایئرپورٹ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ صنعتی زونز پر صوبائی حکومتوں کو پلان مرتب کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے براستہ ژوب پشاور ریل کے ذریعے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لئے ملک میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ گلوبلائزیشن کے اس دور میں کوئٹہ کے نوجوانوں کا مقابلہ بیرونی ممالک کے نوجوانوں سے ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کے مواقع تمام علاقوں کو حاصل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی صرف صلاحیت کی بنیاد پر حاصل کی جاسکتی ہے عالمی سطح پر مقابلے کے لئے پیداوار نئی ایجادات پر توجہ دینا ہوگی۔