نشاط روڈ، لوہا مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک کیلئے نوگو ایریا

نشاط روڈ، لوہا مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک کیلئے نوگو ایریا

ملتان( خبر نگار) نشاط روڈ، لوہا مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار ٹریفک کیلئے ’نو گو ایریا‘ بن کر رہ گیا اہم اور معروف شاہراہ پر سینکڑوں ٹن لوہا کی موجودگی ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کے ساتھ حادثات کا سبب بن گئی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، موسیٰ پاک ٹاؤن اور ٹریفک پولیس بھی تجاوزات مافیا کی ہٹ دھرمی کے سامنے بے بس ہو کر رہ گئی اہلیان(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

جنازہ گاہ لوہا مارکیٹ ، صادق کالونی اور شیدی لال نے کمشنر ملتان ڈویثرن اور ڈی سی او ملتان سے نشاط روڈ لوہامارکیٹ سے تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے اس ضمن میں کمشنر ملتان ڈویثرن سے کی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقے کے رہائشیوں اور راہگیرعلاقے کی واحد بڑی جنازہ گاہ جو کہ اوقاف کے زیر کے زیر انتظام ہے اس اہم شاہراہ سے گزرتے ہیں یا دور دراز سے میت لے کر آتے ہیں لیکن سڑک پر اور جنازہ گاہ کے ساتھ تجاوزات مافیا نے سڑک سمیت فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ جما رکھا ہے اگر کوئی شہری یا نمازی نان سے تجاوزات ہٹانے کیلئے کہے تو مافیا نہایت بدتمیزی کرتا ہے اور لڑائی جھگڑے پر اتر آتا ہے اور اس علاقے میں ٹریفک ما نظام بھی درہم برہم ہے لہٰذا اس اہم شاہراہ کو تجاوزات مافیا کے قبضے سے واگزار کروایا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر