دریائے سندھ میں اوور لوڈ کشتی ڈوب گئی، 3کمسن بہن بھائی جاں بحق

دریائے سندھ میں اوور لوڈ کشتی ڈوب گئی، 3کمسن بہن بھائی جاں بحق

صادق آباد ،روجھان(تحصیل رپورٹر228نمائندہ پاکستان)کچہ میانوالی کے قریب دریائے سندھ میں کشتی اوور لوڈنگ کے باعث کشتی الٹنے سے تین کم سن بہن بھائی جاں بحق ‘ 47افراد کو بچالیا گیا تفصیل کے مطابق کچہ میانوالی نمبر 2کے قریب گذشتہ صبح دریاے سندھ میں ڈوبنے والی کشتی کے (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

مسافروں کو ریسیکو کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے حادثہ میں ایک ہی گھر سے تعلق رکھنے والے تین کم سن بہن بھائی آٹھ سالہ عاصمہ‘ تین سالہ ابراہیم اور ایک سالہ ثمینہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں ریسیکو ذرائع کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا بیس مسافروں کی گنجائش والی کشتی میں پچاس مسافر سوار تھے جبکہ کشتی پر جانور اورد یگر سامان بھی بڑی تعداد میں موجود تھا کشتی راجن پور سے بنگلہ اچھا آرہی تھی جبکہ کچہ میانوانی نمبر 2کے قریب پہنچی تو حادثہ پیش آگیا قریبی کشتیوں پر موجود دیگر افراد نے انہیں ریسیکو کیا حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے تینوں بچوں کی لاشوں کو بنگلہ اچھا ہسپتال منتتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...