، سانحہ بلدیہ ، ملزم علی حسن قادری کی عبوری ضمانت منظور

، سانحہ بلدیہ ، ملزم علی حسن قادری کی عبوری ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت سانحہ بلدیہ میں ملوث ملزم علی حسن قادری کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے ۔منگل کو سیشن جج ضلع غربی کی عدالت میں بلدیہ فیکٹری کسی کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ملزم علی حسن قادری کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ضمانت کی توثیق کے لیے 20اگست کی تاریخ مقرر کردی ہے ۔واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم نے بھائیلہ برادران سے ایم کیو ایم کے معاملات طے کروانے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔متاثرین کو ایم کیو ایم کے ذریعہ معاوضہ دلوانے کے لیے ملزم نے فیکٹری مالکان سے بھاری رقم وصول کی تھی ۔