وزیر اعلیٰ سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات

وزیر اعلیٰ سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے قونصل جنرل مایواو نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی اور انہوں نے ان کا بحثیت خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقیات اور انرجی کے وزیر کے سندھ میں چین کی سرمایہ کاری اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے چین کے قونصل جنرل کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سندھ میں چین کی سرمایہ کاری میں بھرپور کردار ادا کیا اور ان کی انرجی، مواصلات کے شعبہ اور دیگر منصوبوں میں ان کے تعاون کو سراہا۔

مزید : کراچی صفحہ اول