پیرپگارا فنکشنل لیگ کو پیپلزپارٹی میں ضم کردیں،منظور وسان

پیرپگارا فنکشنل لیگ کو پیپلزپارٹی میں ضم کردیں،منظور وسان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیرصنعت وتجارت منظورحسین وسان نے حروں روحانی پیشوا پیر پگارا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی جماعت مسلم لیگ (فنکشنل ) کو پیپلزپارٹی میں ضم کردیں کیونکہ جدید سیاست میں فنکشنل لیگ کی کوئی جگہ نہیں ہے۔منگل کو میڈیا سے بات چیت میں منظور حسین وسان نے کہاکہ پیپلزپارٹی سے ہاتھ ملانے کے علاوہ فنکشنل لیگ کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔شکارپور کے مہر اور ٹھٹھہ کے شیرازی جلد پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی امتیاز شیخ بھی جلد پیپلزپارٹی میں ہوں گے۔باہمی اتحاد سے سندھ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔دوسری جانب سے مسلم لیگ (فنکشنل)کی رہنما نصرت سحر عباسی نے منظور وسان کے بیان پر کہا ہے کہ منظور وسان کی اپنی پارٹی میں کوئی اہمیت نہیں ہے ۔پیرپگارا اور مسلم لیگ (فنکشنل )کے بارے میں بیان دینے والے کو اپنا بھی کچھ نہیں پتہ ہے ۔ان کی آج تک کوئی پیش گوئی درست ثابت نہیں ہوئی ہے ۔ان کو جدید سیاست کا انگریزی ترجمبہ بھی نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ منظور وسان فنکشنل لیگ کو مشورے دینے کی بجائے صوبہ کی حالت زار پر توجہ دیں ،جو 8سال سے ان کی جماعت کے برسراقتدار ہونے کے باعث تباہ حالی کا شکار ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...