انسداد دہشتگردی کیلئے پاک بھارت وسیع تر مذاکرات کے حامی ہیں،امریکہ

انسداد دہشتگردی کیلئے پاک بھارت وسیع تر مذاکرات کے حامی ہیں،امریکہ
انسداد دہشتگردی کیلئے پاک بھارت وسیع تر مذاکرات کے حامی ہیں،امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ انسداد دہشتگردی کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان وسیع تر مذاکرات کا حامی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان انسداد دہشت گردی کے لیے وسیع تر مذاکرات کے حامی اور اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ترجمان امریکی محمکہ خارجہ کا کہناتھا کہ پاک بھارت مذاکرات نہ سرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہیں اور امریکہ ان کی حوصلہ افزائی کرے گا۔مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ اہم ہے کہ دہشت گردوں کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی کارروائیوں سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین زیادہ وسیع تعاون اور مذاکرات ضروری ہیںاس سلسلے میں ہرقسم کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔