کراچی،غیر ت کے نام پر شوہر کے ہاتھو ں بیوی قتل

کراچی،غیر ت کے نام پر شوہر کے ہاتھو ں بیوی قتل
کراچی،غیر ت کے نام پر شوہر کے ہاتھو ں بیوی قتل

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)راچی کے علاقے سائٹ میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اسے اپنی بیوی پر شک تھا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ میٹروول کے علاقے بڑا قبرستان میں رات گئےرحیم داد نامی شخص نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر اپنی بیوی فوزیہ کو ابدی نیند سلادیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے ، واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ملزم کا کہناہے کہ اس کی اہلیہ کے کسی کے ساتھ تعلقات تھے اور اس معاملہ کی اس نے پولیس میں درخواست بھی جمع کرائی تھی۔ آج تلخ کلامی پر اس نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ فوزیہ تین بچوں کی ماں تھی۔

مزید : جرم و انصاف