پاکستان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

  


ورسوا(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے امریکہ کو دو صفر سے شکست دے کر ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستان ٹیم نے مسلسل آٹھویں مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولینڈ میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سیون سیڈ امریکہ کو باآسانی دو۔ صفر سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے عباس شوکت نے پہلے میچ میں سمیول شیرل کو تین۔ ایک سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں اسرار احمد نے اینڈریو ڈوگلاس کو تین۔ صفر سے شکست دی۔فائنل میں سیکنڈ سیڈ پاکستان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ مصر سے ہوگا۔ پاکستان نے مسلسل آٹھویں مرتبہ ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔

مزید : کھیل


loading...